ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور: گھر میں الگ تھلگ رکھے جانے پر کورونا متاثرہ لڑکی کی خود کشی

بیندور: گھر میں الگ تھلگ رکھے جانے پر کورونا متاثرہ لڑکی کی خود کشی

Thu, 06 May 2021 12:55:45    S.O. News Service

بیندور 6 / مئی (ایس او نیوز) یہاں سے قریب اوپوندا کے کرمنجیشور علاقے میں ایک بارہ سالہ لڑکی کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ اس نے   گھر میں الگ تھلگ رکھے جانے سے ناراض ہوکر  خود کشی کرلی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   مرنے والی لڑکی کی شناخت  تنویتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے  کہ  اس کے   گھر کے کچھ لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو نکلی  تو ان کے ابتدائی رابطہ میں آنے والے بقیہ لوگوں کو گھر کے اندر کوارنٹین کیا گیا  تھا۔

    کوارنٹین کیے گئے ان لوگوں نےتنویتا  نامی لڑکی کو گھر کے دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے سے منع کردیا  تھا اور گھر میں موجود چھوٹے بچے کے پاس جانے یا اسے گودی میں اٹھانے سے روک دیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اسی بات سے دل برداشتہ ہوکر تنویتا نے 4 مئی کو خود کشی کرلی ۔

    اس معاملہ میں بیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: